

فرینڈز آف کشمیر نے پاکستان سے امریکہ کے دورے پر آئے ہوئے معروف صحافی، شاعر و کراچی پریس کلب کے سابق سیکرٹری اے ایچ خانزادہ کے اعزاز میں خصوصی عشائیے کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر حاضرین اور مہمان کے درمیان کشمیر سمیت مختلف امور پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ تقریب کے اختتام پر جاگو ٹائمز کے مدیر اعلیٰ زاہد اختر خانزادہ نے فرینڈز آف کشمیر کے رہنماؤں غزالہ حبیب و دیگر کو سندھی اجرک بھی پیش کی۔ اے ایچ خانزادہ نے شرکاء کے پرزور فرمائش پر اپنی کتاب “محبتوں کا سفر” سے چند نظمیں بھی پیش کیں اور خوب داد وصول کی۔ اس موقع پر اے ایچ خانزادہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیر کے مسئلے پر پاکستانی صحافتی حلقوں میں کوئی تفریق نہیں۔ صحافی برادری ہمیشہ اپنے کشمیری بھائیوں کے حقوق کے لئے کردار ادا کرتی رہی ہے اور دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کی اصل دکھاتی رہے ہے۔ حکومتی سطح پر ماضی میں میں خارجی امور کو یکسر نظر انداز کیا گیا جس کا فائدہ عالمی فورم پر بھارتی لابی کو ہوا۔ ان کا کہنا تھا کا اس مطلب یہ ہر گز نہیں کہ پاکستان کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں کو بھول گئے۔ اس موقع پر غزالہ حبیب نے مہمانان گرامی اور تقریب کے شرکاء کا انکی آمد پر شکریہ ادا کیا۔